وہاب اور حارث کی جگہ بابراعظم اور راحت علی کی سری لنکا روانگی

بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا ہے جس میں انھوں نے نصف سنچری سکور کی تھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا ہے جس میں انھوں نے نصف سنچری سکور کی تھی
    • مصنف, عبدالرشید شکور
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زخمی ہونے والے وہاب ریاض اور ان فٹ حارث سہیل کی جگہ اوپنر بابر اعظم اور فاسٹ بولر راحت علی کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دونوں کھلاڑی اتوار کی صبح سری لنکا روانہ ہوجائیں گے۔

وہاب ریاض دوسرے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ بیٹنگ کے دوران ان کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔ وہ سری لنکا کی اننگز میں صرف نو اوورز کراسکے۔

حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کے سبب پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں۔

بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا ہے جس میں انھوں نے نصف سنچری سکور کی تھی۔

راحت علی حالیہ دنوں میں فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں۔ ہیمسٹرنگ کے سبب وہ بنگلہ دیش کے خلاف دونوں ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جولائی سے پالی کلے میں کھیلا جائے گا۔