برمنگھم میں نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست

فن نے سات اوورز میں 35 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنفن نے سات اوورز میں 35 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے

برمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89458" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں جوز بٹلر اور جو روٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز سکور کیے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی 31.1 اوورز میں 198 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 50 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

عادل راشد نے 10 اوورز میں 55 رنز دیے اور چار وکٹیں حاصل کیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنعادل راشد نے 10 اوورز میں 55 رنز دیے اور چار وکٹیں حاصل کیں

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ اور جوز بٹلر کی شاندار سنچریاں تھیں۔

جو روٹ نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 104 جبکہ جوز بٹلر نے 13 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر اور عادل راشد نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں شاندار 177 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے چار، گرانٹ ایلیٹ اور مچل میک کلینیگن نے دو، دو اور مچل سینٹنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیمسن اور ٹیلر کے علاوہ کوئی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کر سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے فن اور عادل راشد نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان حال ہی میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 124 رنز سے ہرایا تھا جبکہ لیڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 199 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔