لیڈز ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ

ایلسٹر کک

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنلیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرف کپتان کک سب سے زیادہ سکور کرنے والے برطانوی بلے باز بن گئے

لیڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے ہیں۔

آؤٹ ہونے والوں میں لتھم، ولمینسن، گپتل اور ٹیلر شامل ہیں۔

میچ کی پہلے وکٹ 15 کے سکور پر گری جب لیتھم آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 23 کے سکور پر ولیمسن کی تھی جبکہ گپتل اور ٹیلر ایک لمبی شراکت کے بعد بالاترتیب 122 اور 141 پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے سٹیورٹ براڈ اور مارک وڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

<link type="page"><caption> تازہ ترین سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89454" platform="highweb"/></link>

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے 350 کے جواب میں 350 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوئی۔ جس میں لیتھ کے 107 اور ایلسٹر کک کے 75 رنز شامل تھے۔

دوسرے دن کی خاص بات انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کُک کا اپنے ملک کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنا تھا۔

کک نے یہ ریکارڈ ایک سو چودہویں میچ میں 46 سے زیادہ کی اوسط سے قائم کیا۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کک دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والوں کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نےبھی 350 رنز بنائے تھے۔

پہلے دن کے کھیل کی خاص بات انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں تھیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے برطانوی اور عالمی سطح پر 12ویں کھلاڑی ہیں۔

جیمز اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل

کیں۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔