لیڈز ٹیسٹ، انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 411 رنز درکار

بی جے واٹلنگ 120 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنبی جے واٹلنگ 120 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے

لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے روز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 455 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پیر کو بارش کے باعث جب کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تو اس وقت تک انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنائے تھے۔ ایڈم لیتھ 24 اور ایلسٹر کک 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/89454" platform="highweb"/></link>

لیڈز ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 452 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

بی جے واٹلنگ 120 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کا ساتھ دینے والے مارک کریگ 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جیمز اینڈرسن اور سٹوورٹ براڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے تھے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ چوتھی اننگز میں اتنے رنز انگلینڈ کے لیے بڑا چیلنج ہوں گے۔

بی جے ویٹلنگ 100 رنز کے ساتھ ابھی بھی کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ مارک کریگ نے 15 رنز بنائے ہیں۔

ایلسٹر کک

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنلیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرف کپتان کک سب سے زیادہ سکور کرنے والے برطانوی بلے باز بن گئے

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 350 رنز کے جواب میں 350 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوئی۔ جس میں لیتھم کے 107 اور ایلسٹر کک کے 75 رنز شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اوپنر لیتھم اور پھر کین ولیمسن جلد آؤٹ ہو گئے تاہم مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز برقرار رکھا اور 72 گیند میں 70 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ ٹیلر نے 48، کپتان برینڈن میکلم نے 55 اور وکیٹ کیپر لیوک رونچی نے 31 رنز بنائے۔

میچ کی پہلے وکٹ 15 کے سکور پر گری جب لیتھم آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 23 کے سکور پر ولیمسن کی تھی جبکہ گپتل اور ٹیلر ایک لمبی شراکت کے بعد بالاترتیب 122 اور 141 پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے مارک وڈ نے تین سٹیورٹ براڈ نے دو جبکہ اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے دن کی خاص بات انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کُک کا اپنے ملک کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنا تھا۔

کک نے یہ ریکارڈ 114ویں میچ میں 46 سے زیادہ کی اوسط سے قائم کیا۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کک دنیا میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والوں کی فہرست میں13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نےبھی 350 رنز بنائے تھے۔

چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنچوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا

پہلے دن کے کھیل کی خاص بات انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں تھیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے برطانوی اور عالمی سطح پر 12ویں کھلاڑی ہیں۔

جیمز اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل

کیں۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔