بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کا اعلان

 بھارت نےگذشتہ برس بنگلہ دیش میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیتی تھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن بھارت نےگذشتہ برس بنگلہ دیش میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیتی تھی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم اپنے دورۂ بنگلہ دیش کا آغاز دس جون کو کرے گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فتح اللہ میں دس سے 14 جون تک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 18، 21 اور 24 جون کو میر پور میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلیں گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ کرکٹ سیریز مون سون کے سیزن میں کھیلی جائے گی اس لیے ایک روزہ میچوں کے لیے ایک ایک اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نےگذشتہ برس بنگلہ دیش میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیتی تھی۔