پاکستان کی عمدہ بیٹنگ، محمد حفیظ کی سنچری مکمل

،تصویر کا ذریعہAFP
کھلنا ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بنگلہ دیش کے پہلی ا ننگز میں332 رنز کےجواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے ہیں۔
اوپنر محمد حفیظ 136 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اظہر علی 63 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی سمیع اسلم تھے جو 20 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔
کھلنا ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 332 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ </caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90110" platform="highweb"/></link>

،تصویر کا ذریعہAFP
میچ کے دوسرے دن پاکستانی بولروں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 76 رنز کے عوض بنگلہ دیش کی چار وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے دوسرے دن پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 243 رنز کے مجموعی سکور پر شکیب الحسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کے ساتوں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مشفق الرحیم تھے، وہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
312 رنز کے مجموعی سکور پر بنگلہ کو آٹھواں نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب تیج اسلام صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے تین، تین جبکہ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ اور واحد ٹی 20 میں ہرانے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے حوصلے بلند نظر آتے ہیں اور وہ 14 سال میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میں ہرانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 14 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں اور تمام کے تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔




