بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین صفر سےشکست دی تھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین صفر سےشکست دی تھی

ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشں نے شکیب الحسن اور شبیر رحمان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے 142 رنز کا مطلوبہ ہدف 16.2 اوور میں حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کی جیت میں اہم کردار شکیب الحسن اور شبیر رحمان نے ادا کیا۔

دونوں بیٹسمینوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے۔

شکیب الحسن نے نو چوکوں کی مدد سے 57 جبکہ شیبر رحمان نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔

بنگلہ دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سومیا سرکار تھے جو بغیر کوئی سکور کیے رن آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبل تھے جو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

38 رنز کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کو تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مشفق الرحیم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عمر گل اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90109" platform="highweb"/></link>

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے مختار احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز احمد شہزاد تھے، انھوں نے 17 رنز بنائے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز کپتان شاہد آفریدی تھے جو صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 77 رنز کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب مختار احمد 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو 126 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب حفیظ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے دو، سنی عرفات اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین صفر سےشکست دی تھی۔