پرتھ: آسٹریلیا نے سہ فریقی کرکٹ سیریز جیت لی

اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشناتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 112 سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 39.1 اوورز میں 166 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89501" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور ائین بیل نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 46 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار ابتدائی بیٹسمین آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے روی بوپارہ نے 33، معین علین نے 26 اور جو روٹ نے 25 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل نے چار اور مچل جانسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل نے 15 چوکوں کی مدد سے 95 جبکہ مارش نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے تین اور جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا کے گلین میکس ویل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔