میلبرن میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا کی جانب سے فنچ نے عمدہ بیٹنگ کی اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے فنچ نے عمدہ بیٹنگ کی اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

آسٹریلیا میں جاری ٹرائی اینگولر سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 268 کا ہدف دیا تھا۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89496" platform="highweb"/></link>

آسٹریلیا کی جانب سے فنچ نے عمدہ بیٹنگ کی اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فنچ کے علاوہ واٹسن اور سمتھ نے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔ واٹسن نے 41 رنز بنائے جبکہ سمتھ نے 47 رنز سکور کیے۔

اس سے قبل بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

روہت شرما نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنروہت شرما نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف تین رنز کے مجموعی سکور پر شیکھر دھون دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ٹرائی اینگولر سیریز کے پہلے میچ آسٹریلیا نے بھارت کو ڈیوڈ وارنر کی عمدہ سنچری کی بدولت تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔