سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز، وارنر کی سنچری

چار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنچار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے

سڈنی میں جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نےدو وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلے چاروں بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی۔ کھیل کے اختتام پر شین واٹسن 61 اور کپتان سٹیون سمتھ 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 16 چوکوں کی مدد سے تیز رفتار 100 رنز پورے کیے اور انھیں رامچندر ایشون نے آوٹ کیا جبکہ دوسرے اوپنر کرس روجرز 95 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89521" platform="highweb"/></link>

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان سمتھ نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور دونوں اوپنر بلے بازوں نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے۔

میلبرن میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

برزبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔