سڈنی ٹیسٹ: راہل اور کوہلی کی عمدہ سنچریاں

بھارت کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 230 رنز کی ضرورت ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبھارت کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 230 رنز کی ضرورت ہے

سڈنی میں جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارت کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 230 رنز کی ضرورت ہے۔

تیسرے دن کی اہم بات راہل اور کوہلی کی سنچری تھی۔ راہل نے 110 رنز بنائے، اور ان کو سٹارک نے آؤٹ کیا۔ کوہلی نے 140 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89521" platform="highweb"/></link>

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہل نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب روہت شرما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس وقت بھارت کا سکور 97 رنز تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور نیتھن لائن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے چائے کے وقفے پر سات وکٹ کے نقصان پر 572 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کے پہلے چھ بیٹسمینوں نے کم از کم نصف سنچری سکور کی جو کہ آسٹریلیا کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ امیش یادو اور رامچندر ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے۔

میلبرن میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

برزبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔