سڈنی ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دو صفر سے شکست

،تصویر کا ذریعہEPA
سڈنی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بھارت کو جیتنے کے لیے 349 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ سات وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز ہی بنا سکی اور یہ میچ ڈرا قرار پایا اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی بارڈر-گاوسکر ٹرافی آسٹریلیا نے دو صفر سے حاصل کی۔
بھارت کا پہلا وکٹ 48 رنز پر گرا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کی کوشش بظاہر جیت کے لیے نظر آ رہی تھی لیکن دوسرا وکٹ گرنے کے بعد بھارت نے دفاعی انداز اپنایا
میچ میں بہترین کارکردگی کے لیے آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ کو مین آف دا میچ اور مین آف دا سیریز قرار دیا گیا۔
یہ سیریز بھارت اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کے کپتان کے لیے یاد گار رہی کیونکہ دونوں نے چار چار سنچریاں بنائیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا مکمل سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89521" platform="highweb"/></link>

،تصویر کا ذریعہGetty
ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بھارت یہ میچ بھی ہار جائے گا لیکن پھر اجنکیا رہانے نے ذمیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز بنائے اورکھیل کے خاتمے تک وکٹ بچائے رکھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک، لیون اور ہیزل وڈ نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ شین واٹسن کے حصے میں آئی۔
بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور لوکیش رال نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔
اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کر کے بھارت کو آخری دن جیتنے کے لیے 349 رنز کا ہدف دیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
چار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے۔
میلبرن میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔
برزبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 48 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔



