کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ اور سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ جبکہ ہاشم آملہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ جبکہ ہاشم آملہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ نے 124 رنز کی کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89317" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈین ایلگر نے 60 اور ہاشم آملہ نے 38 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں سلیمان بین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ جبکہ ہاشم آملہ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں مارلن سیموئل نے 74 اور چندر پال نے 50 رنز بنائے۔

ان دونوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر بلے باز جنوبی افریقہ کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اس کے پانچ بلے بازوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں سائمن ہارمر نے چار جبکہ ڈیل سٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 421 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر نے پہلی اننگز میں 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 148 اور فاف ڈوپلیسی نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں جیسن ہولڈر اور مارلن سیموئل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔