ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کا بہترین سال

میک کلم کو 134 گیندوں پر 195 رنز کی جارحانہ اننگز کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیک کلم کو 134 گیندوں پر 195 رنز کی جارحانہ اننگز کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا

کرائسٹ چرچ میں ہونے والے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی ٹیم کو بہ آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور اس طرح اس نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے بہترین سال کا اختتام کیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم کی جارحانہ ریکارڈ سنچری کی بدولت اس سال نیوزی لینڈ کو پانچ ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ میک کلم کو ان کی اس کارکردگی پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل کھیل کے دوسرے ہی دن سری لنکا کو فالو آن پر مجبور ہونا پڑا تھا تاہم اس نے دوسری اننگز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور اننگز کی شکست سے بچنے میں کامیاب رہا۔

<link type="page"><caption> مکمل سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89484" platform="highweb"/></link>

سری لنکا نے دوسری اننگز میں 407 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 105 رنز کا معمولی ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے بیٹنگ میں کپتان میک کلم نے نمایاں کردار ادا کیا تو بولنگ میں ٹم ساؤدی نے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی طرف سے بیٹنگ میں کپتان میک کلم نے نمایاں کردار ادا کیا تو بولنگ میں ٹم ساؤدی نے

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے میچ کے بعد کہا پہلی اننگز میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم میچ سے باہر ہو گئے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے کپتان میک کلم کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب 441 رنز بنائے۔ میک کلم نے 134 گیندوں پر 195 رنز بنائے جس میں 11 چھکے اور 18 چوکے تھے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو فالوآن دیا۔ سری لنکا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 407 رنز بنائے جس میں کرونا رتنے کی سنچری شامل تھی۔ انھوں نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے۔

کرونا رتنے نے پہلی اننگز میں سکورز کو زحمت نہیں دی تھی لیکن اس کا ازالہ انھوں نے دوسری اننگز میں سینچری بنا کر کیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکرونا رتنے نے پہلی اننگز میں سکورز کو زحمت نہیں دی تھی لیکن اس کا ازالہ انھوں نے دوسری اننگز میں سینچری بنا کر کیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ نے چار چار وکٹ لیے۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ 105 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے بالترتیب 31 اور 39 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئ‏ے۔

اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ اس سیریز میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔