بھارت کو جرمنی کے ہاتھوں شکست، نیدرلینڈز کی کامیابی

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارت میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے دن جرمنی نے میزبان ملک بھارت کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔
بھارت اور جرمنی کے درمیان بہت سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیمیں گول کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں اور ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے۔
جرمنی کو آخر کار میچ کے آخری منٹ میں کامیابی حاصل ہوئی۔
بھارت نے اس گول کے خلاف ریفرل بھی لیا لیکن گول برقرار رکھا گیا۔ جرمنی کے دو کھلاڑیوں کو گرین کارڈ ملے۔
اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ارجٹینا کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پہلا گول ویردن منک نے میچ کے 13 ویں منٹ میں کیا۔ انھوں نے یہ گول پنلٹی کارنر پر کیا۔
میچ کے 19ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے دوسرا گول کیمپرمین رابرٹ نے کیا جبکہ تیسرا گول پفیلین دید نے میچ کے 51 ویں منٹ میں کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
نیدرلینڈز کے ایک کھلاڑی کو گرین کارڈ ملا۔ میچ کے 29ویں منٹ میں ہیونگا مارٹن کو گرین کارڈ دیا گیا۔



