فلپ ہیوز کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

،تصویر کا ذریعہGetty
فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں سر پر باؤنسر لگنے سے انتقال کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو آسٹریلیا کے شہر میکس ول میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
ہیوز کی آخری رسومات کے دوران آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک اشکبار ہو گئے۔
ہیوز کو سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں باؤنسر لگا تھا اور وہ دو دن ہسپتال میں کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
اس سانحے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ہیلمٹ سے فراہم کیے جانے والے تحفظ پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ ہیوز کی آخری رسومات سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی سکرین پر لائیو دکھائی گئیں۔
ہیوز نے اپنا بچپن میکس ول میں گزارا تھا، اور آخری رسومات کی تقریب نیشنل ٹی وی چینل اور آسٹریلیا کے بڑی شہروں میں لائیو دکھائی گئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty
ہیوز کی موت کے باعث بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کی تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔



