ہرارے: جنوبی افریقہ نے سہ ملکی سیریز جیت لی

،تصویر کا ذریعہGetty
ہرارے میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
جنوبی افریقہ نے 218 رنز کا مطلوبہ ہدف 40.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89430" platform="highweb"/></link>
جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈوپلیسی نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 96 اور اے بی ڈویلیئر نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن، گلین میکس ویل، جیمز فالکنر اور سٹیفن سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 54 جبکہ جیمز فالکنر نے چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے چار، مورنی مورکل اور وین پارنل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سنیچر کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔



