ہرارے: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہAP
زمبابوے کے شہر ہرارے میں سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ جنوبی افریقہ نے اے بی ڈویلیئر اور فاف ڈوپلیسی کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ نے 328 رنز کا مطلوبہ ہدف 46.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89425" platform="highweb"/></link>
جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات اے بی ڈویلیئر اور فاف ڈوپلیسی کی شاندار سنچریاں تھیں۔
اے بی ڈویلیئر نے11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 136 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ فاف ڈوپلیسی نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو جبکہ کین رچرڈسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب فنچ نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 جبکہ جارج بیلی نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل، میکلارن اور عمران طاہر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بدھ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



