کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کو 440 رنز، آسٹریلیا کو چھ وکٹیں درکار

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے۔

جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے مزید 440 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

چوتھے دن کے اختتام پر کائل ایبٹ اور اے بی ڈویلیرز کریز پر موجود تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88542" platform="highweb"/></link>

اس سے پہلے آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر نے 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 145 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں کائل ایبٹ نے تین اور مورنی مورکل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں فاف ڈوپلیسی نے 67 جب کہ ایلویرو پیٹرسن نے 53 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے چار، پال ہیرس نے تین جب کہ پیٹنسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 494 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات کپتان مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنز کی شاندار سنچریاں تھیں۔

مائیکل کلارک نے 17 چوکوں کی مدد سے 161 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ ڈیوڈ وارنر نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 135 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں جے پی ڈومِنی نے چار، ڈیل سٹین اور فلینڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

جنوبی افریقہ نے پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 231 رنز سے شکست دے پر تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 281 رنز سے ہرایا تھا۔