سنچورین: جانسن نے جنوبی افریقہ کے قدم لڑکھڑا دیے

مچل جانسن نے جنوبی افریقہ کے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمچل جانسن نے جنوبی افریقہ کے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے پر آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے۔

آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ پر 338 رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔ اس طرح دنیا کی نمبر ایک ٹیم کے خلاف اس میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔

اس وقت کریز پر ڈیوڈ وارنر اور الیگزینڈر ڈولن موجود ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88540" platform="highweb"/></link>

آسٹریلیا کی جانب سے کرس روجرز اور الیگزینڈر ڈولن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف ایک رن پر آسٹریلیا کی پہلی وکٹ گر گئی۔

تاہم اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور الیگزینڈر ڈولن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 129 رنز کا اضافہ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم صرف 206 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے جنوبی افریقہ کے سات بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے جنوبی افریقہ کے سات بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی

جنوبی افریقہ کی جانب سےگریم سمتھ اور ایلورو پیٹرسن نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تھا، لیکن اس کے بلے باز آسٹریلیا فاسٹ بولر مچل جانسن کی تباہ کن بالنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے۔

مچل جانسن نے بولنگ کے لیے سازگار حالات میں نہایت عمدہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔

انھوں نے جنوبی افریقہ کے سات بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ نیتھن لیون نے دو اور پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اور آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 397 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات شون مارش اور سٹیون سمتھ کی شاندار سنچریاں تھیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے شون مارش نے 148 جب کہ سٹیون سمتھ نے 100 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے پہلی اننگز میں چار، روبن پیٹرسن نے دو اور میکلارن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔