برسبین: سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا فاتح

،تصویر کا ذریعہGetty
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دے ہے۔
آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار جیمز فالکنر نے ادا کیا۔
انھوں نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88485" platform="highweb"/></link>
جیمز فالکنر اورکلنٹ میکے نے آخری وکٹ کی شراکت میں 57 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
ایک موقع پر 244 رنز کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی نو وکٹیں گر چکی تھیں۔
دونوں بلے بازوں نے آخری 24 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے شون مارش نے سات چوکوں کی مدد سے 55 اور گلین میکس ویل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن، ٹِم برینسن اور جو روٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز سکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے مورگن نے شاندار سنچری سکور کی۔
انھوں نے چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 106 رنز سکور کیے۔
ایئن بیل نے پانچ چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کوٹنر نیل، فوکنر اور میکس ویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ جانسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ میلبرن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
انگلینڈ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ایشز ٹیسٹ سیریز پانچ صفر سے ہار چکا ہے۔



