سہ ملکی کرکٹ: آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

،تصویر کا ذریعہGetty
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچوں میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔
منگل کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.com/sport/cricket/scorecard/89428" platform="highweb"/></link>
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا۔
جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 64 رنز کے مجموعی سکور پر ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک اور اے بی ڈویلیئر آؤٹ ہو گئے۔
فاف ڈوپلیسی کی شاندرا سنچری بھی جنوبی افریقہ کے کام نہ آ سکی۔ انھوں نے آٹھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن، گلین میکس ویل اور کین رچرڈسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 86 جبکہ فلپ ہیوز نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین، مورنی مورکل، میکلارن اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



