کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ 28 سال بعد سرِ فہرست

انجری کے بعد بھی بولٹ کا جادو برقرار، انھوں نے جمیکا کو طلائی تمغہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانجری کے بعد بھی بولٹ کا جادو برقرار، انھوں نے جمیکا کو طلائی تمغہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا

بیسویں کامن ویلتھ گیمز میں یوسین بولٹ، نکولا ایڈمز اور ٹام ڈیلی نے سونے کے تمغے جیت لیے ہیں تاہم انگلینڈ تمخے جیتنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

واضح رہے کہ 28 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلینڈ کامن ویلتھ گیمز میں تمخوں کی دوڑ میں اول آئے گا۔

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ نے مجموعی طور پر 165 تمخے حاصل کیے ہیں جبکہ 132 تمخوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

گلاسگو میں ہونے والے بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج آخری دن ہے اور ابھی 11 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہونا ہے۔

اگر آسٹریلیا 11 طلائی تمخے جیت بھی لے تو بھی وہ انگلینڈ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔

آسٹریلیا طلائی تمخوں کی دوڑ انگلینڈ سے 11 تمخے پیچھے ہے اور اس نے مجموعی طور پر انگلینڈ سے 33 تمخے کم حاصل کیے ہیں۔

<link type="page"><caption> میڈلز کی تفصیلی فہرست</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/commonwealth-games/2014/medals/countries" platform="highweb"/></link>

اس طرح آخری دن سے قبل ہی یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ انگلینڈ نے 28 سال بعد ایک بار پھر سے کامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹام ڈیلی نے 10 میٹر ڈائیونگ میں اپنے طلائی تمغے کا کامیابی کے ساتھ دفاع بھی کیا

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنٹام ڈیلی نے 10 میٹر ڈائیونگ میں اپنے طلائی تمغے کا کامیابی کے ساتھ دفاع بھی کیا

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا، تیسرے پر کینیڈا اور چوتھے پر سکاٹ لینڈ براجمان ہے۔

بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ فی الحال بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں لیکن اس ترتیب میں آج کے نتائج سے تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔

افریقی ممالک نائجیریا، کینیا اور جمیکا بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 22 ویں نمبر پر ہے اور اسے کوئی طلائی تمخہ نہیں مل سکا ہے۔

یوسین بولٹ نے گلاسگو 2014 میں شرکت کی اور جمیکا کو 4x100 میٹر ریلے میں طلائی میڈل دلانے میں اہم کردار نبھایا۔

نکولا ایڈمز دولت مشترکہ کھیلوں کی پہلی خاتون باکسنگ چیمپیئن بنیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشننکولا ایڈمز دولت مشترکہ کھیلوں کی پہلی خاتون باکسنگ چیمپیئن بنیں

انگلینڈ کی نکولا ایڈمز نے آئر لینڈ کی میچیلا والش کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز کی پہلی باکسنگ چیمپیئن بنی ہیں۔ اس سے قبل وہ لندن میں پہلی اولمپک باکسنگ چیمپیئن بنی تھیں۔

ٹام ڈیلی نے سنہ 2010 میں دہلی میں منعقد ہونے والے 19ویں کامن ویلتھ گیمز میں بھی طلائی کا تمخہ حاصل کیا تھا اور سنیچر کو انھوں نے اپنا تیسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ٹام ڈیلی نے 10 میٹر ڈائیونگ میں اپنے طلائی تمغے کا کامیابی کے ساتھ دفاع بھی کیا