’انگلینڈ سے مفاہمت کا کوئی امکان نہیں‘

مچل جانسن نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کئیں
،تصویر کا کیپشنمچل جانسن نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کئیں

آسٹریلیا کے بالر میچل جانسن نے آسٹریلیا اور انگینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے میچ میں بدمزگی کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مفاہمت کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

جوناتھن ٹراٹ پر آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وانر نے تنقید کی تھی۔ جوناتھن ٹراٹ پہلی ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے بعد سیریز ادھوری چھوڑ کر واپس انگلینڈ لوٹ آئے ہیں۔

براڈ اس صورت حال سے پریشان نہیں ہیں
،تصویر کا کیپشنبراڈ اس صورت حال سے پریشان نہیں ہیں

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن کو بازو ٹوٹنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکی کی وجہ سے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔

جانسن نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے کوچ مفاہمت کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری طرف سے اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ٹارٹ کی تکنیک پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں
،تصویر کا کیپشنٹارٹ کی تکنیک پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں

جانسن نے کہا کہ ’ماحول بہت گرم ہو گیا ہے، انگلینڈ والے اس سے پریشان ہیں، اور انھیں یہ بالکل پسند نہیں آ رہا۔‘

آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں پانچ دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

آسٹریلیا نے اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے برزبین کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو تین سو اکاسی رنز سے شکست دی تھی۔

جانسن نے اس میچ میں ٹراٹ کو دو مرتبہ آؤٹ کیا۔ انھوں نے اس میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔ اس پر ڈیوڈ وانر نے انھیں کمزور بیٹنگ کا طعنہ دیا۔

انگلینڈ کے کپتان ایلیسٹر کک نے ڈیوڈ وارنر کے طعنے کو نازیبا اور توہین آمیز قرار دیا تھا۔

بتیس سالہ مچل جانسن کا خیال ہے کہ فقرے بازی حد سے نہیں بڑھی ہے۔

دوسری طرف انگلینڈ کے مینیجر اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی کشمکش اور مناسب رویئے کے درمیان توازن رکھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے برتاؤ کے لیے ایک معیار کا خود تعین کرنا ہوگا۔