کرس گیل کی جانب سے پاکستان آمد کے بارے میں ٹویٹ پر پاکستانی کرکٹ شائقین خوشی سے نہال

ویسٹ انڈیز، کرس گیل، پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرس گیل پاکستان سپر لیگ میں بھی شرکت کر چکے ہیں

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرف سے اچانک سیریز چھوڑ کر دورہ پاکستان سے واپس جانے کے بعد جہاں کرکٹ کے شائقین کو بہت رنج پہنچا وہیں عالمی سطح پر ایسے نام بھی سامنے آئے جنھوں نے شائقین کے ٹوٹے دل جوڑنے اور انھیں حوصلہ دینے کے لیے اپنے اپنے پیغامات بھیجے اور پاکستان سے متعلق اہم اعلانات بھی کیے۔

ان ناموں میں ہی شامل ہیں ویسٹ انڈیز کے کرکٹ سٹار کرس گیل، جو پاکستان میں اپنے جارحانہ کرکٹ کے علاوہ اپنے خاص انداز کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

سنیچر کو جب کرکٹ کے شائقین نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس چلے جانے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھے تو کرس گیل نے اسی وقت پاکستان کے دورے کے بارے میں ٹویٹ کیا۔

کرس گیل کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین میں جیسے غم کے ان لمحات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہو۔

صارف فضل عباس نے لکھا کہ اصلی ہیرو، اصلی ہیرا کرس گیل۔ آپ کو پاکستان میں بہت خوشی ملے گی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز، کرس گیل، پاکستان

،تصویر کا ذریعہTwitter/@_AbbasFazal

کوئی کرس گیل کی پاکستان آمد سے متعلق خوشی مناتا نظر آ رہا ہے تو کوئی ان کی تصاویر کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کرتا نظر آ رہا ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد انھیں یونیورس باس بھی کہہ کر مخاطب کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اگر اس وقت کوئی ایک شخصیت سب سے زیادہ ٹرینڈ کر رہی ہے تو وہ کرس گیل ہی ہیں جو نہ صرف شائقین کو اپنے چوکوں اور چھکٰوں سے محظوظ کرتے ہیں بلکہ اپنے خاص انداز سے جس طرح وہ وکٹ پر جشن مناتے ہیں اور ڈانس کرتے ہیں اس سے اور بھی شائقین کو وہ اپنے فین کلب کا حصہ بنا لیتے ہیں۔

ایک اور صارف نے کرس گیل کی بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کر کے لکھا کہ ایسے لوگ دلوں میں رہنے کے لیے پیدا ہوتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز، کرس گیل، پاکستان

،تصویر کا ذریعہTwitter/@arsetweets

خیال رہے کہ کر گیل نے گذشتہ برس بھی پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے اعتبار سے ’محفوظ ترین ممالک میں سے ایک‘ قرار دیا تھا جب بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے دورے کا اعلان کرنے میں تاخیر کر رہی تھی۔ اس وقت کرس گیل دبئی میں موجود ہیں اور وہ پنجاب کنگز سکواڈ کا حصہ ہیں۔

طلحہٰ نامی صارف نے لکھا کہ کرس گیل، آپ عظیم شخص ہیں۔ پاکستان آئیں اور دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان محفوظ ہے۔ اللہ نے چاہا تو ہم آپ کا بھرپور استقبال کریں گے۔

ویسٹ انڈیز، کرس گیل، پاکستان

،تصویر کا ذریعہ@zalmi0

امان اللہ نامی صارف نے کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کو یہ پیغام سننے دیجیے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

ویسٹ انڈیز، کرس گیل، پاکستان

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Amanullah6064

اب انتظار کرنے والے اس قدر بے تاب ہیں کہ جہاز میں بیٹھے کرس گیل کی تصویر شیئر کر کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ کرس گیل پاکستان آ رہے ہیں اور پھر دوسروں کی اس بات کی ترغیب دی کہ ’یونیورس باس کو خوش آمدید کہیے۔‘

ویسٹ انڈیز، کرس گیل، پاکستان

،تصویر کا ذریعہTwitter/@MudassirIqbalC1

صارف فروا منیر نے لکھا کہ ہم پرتپاک انداز سے یونیورس باس کرس گیل کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم پاکستان کے لیے آپ کی محبت کے مشکور ہیں۔

موسٹ ویلکم۔

ویسٹ انڈیز، کرس گیل، پاکستان

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Fatii_PTI