پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پاکستان نے 274 رنز کے تعاقب میں آخری بال پر جیت اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری اوور کی آخری گیند پر شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے میچ کی آخری بال پر حاصل کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سنچوریئن کے سُپر سپورٹس پارک میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے 50 اوورز کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات راسی وینڈر ڈوسن کی سینچری تھی۔

یہ بھی پڑھیے

میچ میں بابر اعظم کی سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔

بابر اعظم نے ایک روزہ میچز میں اپنی 13 ویں سینچری مکمل کی۔ بابر اعظم کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بابر اعظم سنچری سکور کرنے کے بعد جلد آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم کے فوراً بعد پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پھر اس مشکل صورتحال میں محمد رضوان اور شاداب خان کے درمیان 50 رنز سے زائد کی شراکت پاکستان کو جیت کے قریب لے گئی۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین فخر زمان تھے جو آٹھ رنز بنا کر ربادا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ امام الحق کی وکٹ بھی ربادا کے حصے میں آئی۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے دانش عزیز بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور چھ گیندوں پر صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے۔

چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد رضوان تھے جو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

جنوبی افریقہ کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے کوئنٹن ڈی کاک اور ایڈن مارکرم آئے اور پہلے پانچ اوورز میں دونوں بلے بازوں نے 34 رنز کی اچھی شراکت قائم کر لی تھی۔

تاہم آغاز میں نئی گیند سے وکٹیں لینے کے لیے مشہور شاہین آفریدی نے پہلے کوئنٹن ڈی کاک اور پھر ایڈن مارکرم کو آؤٹ کر کے میچ کے آغاز میں پاکستان کو برتری دلوا دی۔

دوسری جانب 20 سالہ محمد حسنین نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما کی اہم وکٹ حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی جانب سے پاور پلے میں جارحانہ آغاز کی امید ختم کر دی۔

تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن اور وینڈر ڈوسن نے محتاط انداز اپنایا اور شراکت قائم کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس دوران آصف علی نے وینڈر ڈوسن کا ایک مشکل کیچ بھی چھوڑا جو پاکستان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا کیونکہ ڈوسن نے بعد میں عمدہ سنچری سکور کر دی۔

پاکستان کے لیے آج کراچی سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز دانش عزیز نے ڈیبیو کیا۔ دانش نے گذشتہ چند ماہ کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں آغاز میں بولنگ کے لیے موزوں لگ رہی اور اس میں نمی ہے جس کا وہ فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔

جنوبی افریقہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما کا جنھیں حال ہی میں سنہ 2023 کے ورلڈ کپ تک جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، کہنا تھا کہ وہ اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں اور وہ چاہیں گے کہ اپنے کپتانی کے کریئر کا اچھا آغاز کریں۔

ایک روزہ میچوں کے مجموعی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

آج کے میچ سے قبل اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 79 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان کو 28 جبکہ جنوبی افریقہ کو 50 میچوں میں فتح حاصل ہوئی تھی جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سنہ 2013 میں برصغیر کی وہ پہلی ٹیم بن گئی تھی جس نے جنوبی افریقہ کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔ اُن دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کر رہے تھے جبکہ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ کے کوچ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا بووما (کپتان)، ایڈن مارکرم، راسی وینڈر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن، اینڈیلے فیفلکوایو، کگیسو ربادا، اینرک نورکیا، لنگی اینگیڈی اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

آج کے میچ پر سوشل میڈیا پر رد عمل

آج پاکستان کی جیت سے قبل ہی سوشل میڈیا پر یہ میچ صارفین کی توجہ کا مرکز تھا۔

پہلے تو بات پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ پر ہوتی رہی مگر دوسری اننگز میں اوپنر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور امام الحق کی شراکت داری موضوع بحث بنی رہی۔ سنچری کے بعد ٹرینڈ بابر اعظم بن گئے، جنھوں نے ایک روزہ میچز میں آج اپنی 13 ویں سنچری مکمل کی، جس کی بدولت پاکستان کے لیے جیت کی راہ ہموار ہو سکی۔

ایک صارف اقرا عامر نے بابر اعظم کو اپنی ٹویٹ میں کچھ ان الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی بابر اعظم کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

شائقین کی نظر تو گہری ہوتی ہے۔ اگر انھوں نے بابر اعظم کو خوب داد دی تو وہ آصف علی کی خبر لینا بالکل نہیں بھولے۔ ان میں سے ہی ایک سپورٹس رپورٹر عالیہ رشید بھی ہیں جنھوں نے آصف علی کی سیلیکشن پر سوالات اٹھائے۔ آصف علی آج کے میچ میں صرف 2 رنز ہی بنا پائے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

کہتے ہیں کہ جب انجام اچھا ہو جائِے تو پھر سب اچھا ہی ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی آج کے میچ میں بھی ہوا۔ جب پاکستان نے آخری اوور کی آخری بال پر ہدف حاصل کر لیا تو پھر باری آئی پاکستان کو مبارکباد دینے کی اور یوں سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ اس کے ساتھ ہی کرکٹ میں سنسنی کو اکثر پاکستانی ٹیم سے جوڑآ جاتا ہے اور آج کا میچ بھی آخری بال پر جیتنے پر اس پر خوب ردعمل سامنے آیا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

کچھ صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار میمز کا سہارا لے کر بھی کیا۔

کہیں سیاستدان کی میمز تو کہیں شوبز سٹار کی میمز بنا کر آج کی صورتحال پر تبصرے دیکھنے میں آئے۔ ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہویے لکھا کہ ’ایسا میچ کھیلتے ہیں نہیں جس میں فینز کو ذہنی دباؤ نہ دیں‘۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

آج کے میچ پر مبارکباد کے سلسلے میں حیرت کے اظہار کا عنصر بھی ساتھ ساتھ رہا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 6
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 6

صارف یہ سوال بھی پوچھتے نظر آئے کہ ’کون ہیں یہ لوگ؟ کہاں سے آتے ہیں یہ؟‘