فٹبالر میسی سے مشابہت پر مصر میں گھروں کا رنگ و روغن کرنے والا مقبول

،تصویر کا ذریعہReuters
مصر میں گھروں کو رنگ و روغن کرنے والا ایک شخص آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور وہ ملک کی مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مصر کے 27 سالہ اسلام محمد ابراہیم بٹاہ کی ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لوئنل میسی سے بہت حد تک مشابہت ہے۔
اسلام محمد ابراہیم نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’جب میں نے اپنی داڑھی بڑھانی شروع کی تو میرے دوستوں نے مجھے کہا کہ میں فٹبالر میسی کی طرح دکھائی دیتا ہوں، جب میں نے مزید اپنی داڑھی بڑھائی تو مشابہت بہت حد تک واضح ہو گئی۔‘
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہReuters
روئٹرز کے مطابق میسی کے ہمشکل نظر آنے والے اسلام محمد ابراہیم نے جب مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 90 کلومیٹر دور شمال میں واقع زگازگ نامی شہر کے ایک یتیم خانے کا دورہ کیا تو وہاں موجود بچے انھیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
روئٹرز کے مطابق اسلام محمد ابراہیم نے بارسلونا کی شرٹ پہنے وہاں موجود بچوں کے ہمراہ فٹبال بھی کھیلا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
روئٹرز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی میرے اور میسی کے درمیان مشابہت دیکھ کر خوشی دیدنی اور ناقابل بیان تھی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب آپ کسی کو خوشی دیتے ہیں تو خدا اس کا اجر دیتا ہے، میں یہ خوشی ان بچوں کے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا۔‘











