انڈیا کا دورۂ آسٹریلیا: انڈین سکواڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ اور ان کے گائے کا گوشت کھانے پر بحث

،تصویر کا ذریعہReuters
آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی انڈین کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد احتیاط کے طور پر خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے لیکن انڈیا میں جس بات پر اس وقت سب سے زیادہ بحث کی جا رہی ہے وہ ہے اس کھانے کا مینیو۔
ان پانچ کھلاڑیوں جن میں روہت شرما، رشبھ پنت، شبھمن گل، پرتھوی شا اور نویدیپ سینی شامل ہیں کو میلبرن کے ایک ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ کیسے ممکن ہوا، یہ بھی ایک دلچسپ واقعہ ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا ہے کہ میرے ہیرو میرے سامنے بیٹھے ہیں۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد انھوں نے ایک بل شیئر کیا اور کہا کہ میں نے یہ بل ادا کر دیا ہے، حالانکہ یہ سب مجھے منع بھی کر رہے تھے۔
اس بل کی اور ٹیم کے اراکین کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر لگائی گئی تو اس کے ساتھ ہی دو وجوہات کی بنا پر کم از کم انڈیا کے سوشل میڈیا پر تو سنسنی پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’کس نے بیف کا آرڈر دیا تھا‘
ایک تو یہ کہ بل میں گائے کے گوشت کا ذکر تھا، اور دوسرا یہ کہ انڈین کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے سے انکواری کرنے اور کھلاڑیوں کو باقی سکواڈ سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس وقت انڈیا میں سوشل پلیٹفارمز پر جہاں ’آئی سٹینڈ ود روہت شرما‘ ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں ’بیف‘ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے کھانے کے بل کی کاپی بھی شیئر کی جا رہی ہے۔
ہوٹل میں کھانا کھانے والوں میں ۔ اگر چہ انھوں نے خود کو دوسرے کھلاڑیوں سے الگ تھلگ کر لیا ہے لیکن وہ میچ کے لیے مشق میں حصہ لے سکتے ہیں۔
دونوں ٹیمیں اس بات کی تفتیش کر رہی ہیں کہ آیا اس دورے کے بایو سکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی ہے۔ لیکن انڈین صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا انھوں نے بیف تو نہیں کھایا ہے۔
روفل گاندھی نامی صارف نے ایک فلم کا سین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’روہت شرما نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ کس نے بیف کا آرڈر دیا تھا۔‘
اس کے ساتھ فلم کے سین میں کہا جا رہا ہے کہ ’اپنے ساتھ مت جوڑیے ہم الگ ہیں۔‘
اس ٹویٹ کو تقریبا پونے پانچ ہزار لائکس ملے ہیں جبکہ سینکڑوں بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
کے ایس دویدی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’کول فنی طرح کے لوگوں نے روہت پر بڑا پاؤ کھانے کا الزام لگایا تو انھوں نے بیف ایٹنگ جواب دیا۔‘
اس میں ’بیفیٹنگ‘ یعنی منھ توڑ جواب کو اپنے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
بھاردواج سپیکس نامی صارف نے لکھا کہ ’وہ ہولی دیوالی پر ہندؤں کو لیکچر دینے کے لیے اینیمل ایکٹوسٹ بن جاتے ہیں۔ دوسرے دنوں میں وہ اور ان کی ٹیم کے ساتھی بیف کھاتے ہیں۔ ان کے مطابق ہولی دیوالی منانا جانوروں کے متعلق لاپرواہی دکھانا ہے۔ لیکن بیف کھانا اور گائے کے ذبیحے پر چھوٹ دینا اینیمل ایکٹوزم ہے۔ منافق روہت۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
لیکن زیادہ تر لوگوں نے روہت شرما کی طرف داری کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 'آئی سٹینڈ ود روہت شرما' اس کہانی کے لکھے جانے کے وقت ٹوئٹر پر نمبر ون ٹرینڈ تھا۔ کئی صارفین نے لکھا ہے کہ روہت اپنا جواب بیٹ سے دیں گے۔ لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے ان کا ریکارڈ پیش کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ روہت 'یہ وقت ہے تمام نفرت کرنے والوں کو جواب دینے کا۔' جبکہ ایک دوسرے نے لکھا: ان سب کو اپنی کامیابی سے قتل کر دو، اپنی مسکراہٹ سے دفن کر دو۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
ایک صارف نے تو سارے کھلاڑیوں کی ذات کا ذکر کر ڈالا کہ 'رشبھ پنت برہمن ہے، روہت شرما بھی برہمن ہے، نودیپ سینی ویگن ہے، گل برہمن کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو پھر'۔۔۔ اور اس کے ساتھ پرتھوی شا کی تنہا اورغمگین تصویر ڈالی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ انڈین کرکٹ کے ساتھ بیف مسئلہ بنا ہو۔ اس سے قبل انگلینڈ کے دورے میں بی سی سی آئی نے لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے دوران لنچ کا مینو ٹویٹ کیا تھا جس میں 'بیف پاستا' کے نام سے بھی ایک ڈش شامل تھی اور اس پر گرما گرم بحث ہوئی تھی۔
تیسرا ٹیسٹ چھ جنوری سے شروع ہو رہا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر سیریز میں برابری پر ہیں۔
انڈیا کی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے لیکن اسے پابندیوں کے تحت کھیلا جا رہا ہے تاکہ کورونا کا پھیلاو روکا جا سکے۔
میلبرن میں جہاں حالیہ دوسرا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا کھلاڑیوں اور عملے کو اپنے ہوٹل چھوڑنے کی اجازت ہے لیکن اگر وہ کسی ریستوران میں جاتے ہیں تو انھیں پھر باہر ہی رہنا ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈین کرکٹ کے ایک پرستار نے نئے سال کے دن ایک ریستوراں اندر پانچوں کھلاڑیوں کے کھانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'بی سی سی آئی [بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا] اور سی اے [کرکٹ آسٹریلیا] اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا باہر جانے کا یہ عمل بایو سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی تو نہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@BCCI
'آسٹریلوی اور انڈین میڈیکل ٹیموں کے مشورے پر احتیاط کے طور پر فی الحال مذکورہ بالا کھلاڑیوں کو تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
'اس کا مطلب ہے کہ سفر کے دوران اور تربیتی مقام پر ان کھلاڑیوں کو باقی انڈین اور آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے گروپ سے علیحدہ رکھنا ہوگا۔'

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پیر کو دونوں ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میلبرن سے سڈنی کا سفر کرنے والی ہیں۔ تیسرا ٹیسٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے کہ آیا یہ پانچوں کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ میں کھیلیں گے یا نہیں۔
پنت اور گِل دونوں دوسرے ٹیسٹ میں شامل تھے جس میں انڈیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ نائب کپتان روہت شرما کا تیسرے میچ میں کھیلنا متوقع تھا۔ وہ انجری کے بعد دیر سے ٹیم میں شامل کیے گئے اور 14 دنوں تک قرنطینہ میں رہے۔