انوشکا شرما کی موجودگی میں وراٹ کوہلی کے 90 رنز اور بنگلور کی فتح پر سوشل میڈیا ردعمل

کوہلی، انوشکا

،تصویر کا ذریعہTV GRAB

یہ سنیچر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے لیے خاص رہا۔ بیٹنگ میں ان کی کارکردگی بہترین رہی جو ان کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لے آئی۔

آئی پی ایل کے اس میچ میں انھوں نے 90 رنز کی اننگز کی مدد سے اپنی ٹیم رائل چلنجرز بنگلور کو چنائی سپر کنگز پر فتح دلائی۔

لیکن کوہلی کی ٹیم کے فینز ایک بات پر متنق ہیں کہ اس جیت میں ان کی اہلیہ انوشکا شرما کا اہم کردار رہا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں انوشکا گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ ایک فین کے مطابق بنگلور اور کوہلی کی قسمت اس وقت بدلی جب ٹی وی پر انوشکا کو دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں محض 104 رنز بنائے تھے جس میں کوہلی کے 30 گیندوں پر 34 رنز تھے۔ لیکن جیسے ہی انوشکا کی ایک جھلک ٹی وی دیکھی گئی اس کے بعد کوہلی نے اگلی 22 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

آخری چار اوورز میں بنگلور نے 66 رنز بنائے اور 170 رنز کا ہدف دیا۔ دبئی کی اس وکٹ پر یہ ہدف کافی اچھا ثابت ہوا۔ اس جیت کے ساتھ بنگلور کو دو پوائنٹس بھی ملے۔

کوہلی

،تصویر کا ذریعہTWITTER

’اچھی بیٹنگ کا کریڈٹ بھی انوشکا کو جائے گا؟‘

اس کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی جاری ہے کہ ہمیشہ انوشکا کو کوہلی کی کارکردگی کا ذمہ دار قرار دینا کچھ ٹھیک نہیں۔

آپ کو یاد ہی ہو گا کہ 24 ستمبر کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف کوہلی نے ایک اہم کیچ چھوڑا تھا اور وہ بیٹنگ میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں کر پائے تھے۔

کوہلی

،تصویر کا ذریعہRCB

اس پر سابق انڈین کرکٹرز سنیل گاوسکر اور آکاش چوپڑا میچ کی کمنٹری کر رہے تھے۔ تبصرے کے دوران گاوسکر نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن تھا تو صرف انوشکا کی گیندوں کی پریکٹس کی انھوں نے۔'

اس کے ردعمل میں انوشکا نے انسٹاگرام پر کہا تھا کہ ’یہ تو سچ ہے کہ آپ کا تبصرہ اچھا نہیں تھا لیکن میں یہ جاننا چاہوں گی کہ آپ کے ذہن میں کسی کی ناقص کارکردگی کا الزام اس کی بیوی کے سر منڈھنے کا خیال کیسے آیا۔‘

سوشل میڈیا پر کوہلی کی اننگز، انوشکا کی مسکراہٹ اور دونوں کی ’فلائنگ کِس‘ کا کافی چرچہ ہو رہا ہے۔

کوہلی

،تصویر کا ذریعہTWITTER

جون پال نامی صارف نے لکھا: ’کوہلی کے 90 رنز کے لیے اب سب انوشکا کا شکریہ ادا کریں۔‘

اس پر ایک جواب آیا کہ جب کوہلی بُرا کھیلتے ہیں تو انوشکا کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے اور اب انھوں نے اچھا کھیلا ہے تو کوئی انوشکا کو اس کا کریڈٹ نہیں دے رہا۔‘

ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا: ’کوہلی اور انوشکا کی یہ تصاویر دیکھ کر میرا بُرا دن اچھے میں تبدیل ہو گیا ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

دھونی کی ٹیم ناکامی سے ہمکنار

دوسری طرف اس مرتبہ آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کو کافی ناکامیوں کا سامنا رہا ہے۔ ان کی ٹیم اس مرتبہ پوائنٹس ٹیبل میں نیچے دکھائی دیتی ہے۔

دھونی کو کپتانی کا ماہر سمجھا جاتا ہے اور 16 اوورز تک چنائی نے بنگلور کے ایرون فنچ اور اے بی ڈیولیئرز کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔ لیکن آخر کے اوورز میں کوہلی اور شیوم ڈوبے کی شراکت نے سکور بورڈ پر رنز کا انبار لگا دیا۔

دھونی اس بار بیٹنگ میں بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ انھوں نے چھ گیندوں پر 10 رنز بنائے اور ان کی ٹیم میں کوئی اور بھی جارحانہ بیٹنگ نہ کرسکا۔ اس طرح ان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔