پاکستان، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم

،تصویر کا ذریعہPCB
یہ تو آپ جانتے ہیں ناں کہ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ مانچسٹر کے تاریخی اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے؟ ہماری طرح آپ بھی پُرجوش ہوں گے!
ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سے ہی سب کی امیدیں بندھی ہوئی ہیں لیکن فی الحال ہار جیت، پرفارمنس، وغیرہ کی نہیں کسی اور ہی چیز کی باتیں ہو رہی ہیں۔
کہاں؟ اب ظاہر ہے سماجی فاصلہ برتنے کے اِن دنوں میں اس طرح کی گپ شپ اور کہاں لگ سکتی ہے، ٹوئٹر پر! ویسے تو اس طرح کی بحث کورونا وائرس سے پہلے بھی سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر ہی ہوتی تھی، پر خیر آج بات سوشل میڈیا کی نہیں کرکٹ کِٹ کی ہے۔
کرکٹ کِٹ؟ نہیں سمجھے؟ اجی ہوا یوں کہ کل دونوں ٹیموں کی اس سیریز کے لیے کرکٹ کِٹ کی تصاویر شائع کی گئیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اب تک آپ نے بابر اعظم کی یہ تصویر ضرور دیکھ لی ہو گی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
یہ بھی پڑھیے
تو آپ کو کرکٹ کِٹ کیسی لگی؟ اب آپ ہمیں اپنی رائے بتائیں اس سے پہلے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس حوالے سے کافی منقسم ہے! جہاں کچھ شائقین کو یہ کرکٹ کِٹ بہت پسند آئی تو وہیں بعض افراد کو چند شکایات بھی ہیں۔ ہاں، لیکن بابر اعظم سب کو پسند ہیں!
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کچھ لوگوں کو نئی جرسی میں ورلڈ کپ کی کِٹ کی جھلک نظر آئی۔ جیسا کہ کرکٹ کے تجزیہ کار مظہر ارشد نے لکھا کہ ’پاکستان کی نئی کِٹ دیکھنے میں بہت اچھی ہے۔ اس میں 1999 کے ورلڈ کپ کِٹ کی جھلک ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
اسی طرح احمد خواجہ نے لکھا کہ ’رنگ مکمل طور پر لیموں جیسا ہرا ہونا چاہیے تھا، مگر اس کے علاوہ، (یہ) زبردست ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
لیکن اب آپ یہ نہ سمجھیں کہ سب کو پسند آیا۔ مطلب ایک بات تو ہم نے بھی نوٹس کی، اور یہی بات علی ارسلان نامی صارف نے بھی لکھی کہ، ’سر پاکستان کو پتلون کے اندر ڈال دیا ہے پیپسی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے۔۔ کیا بات کرتے ہیں آپ۔۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
اسی طرح حسین مقبول احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ کِٹ جس نے بھی ڈیزائین کی ہے وہ بہت ذہین ہے یا پھر پہلے سے جانتا تھا کہ کراچی کی بارش میں پاکستان ڈوب جائے گا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
اور رافع کیانی نامی صارف کو تو کِٹ بالکل پسند نہیں آئی، انھوں نے لکھا کہ ’بہت ہی بُری کٹ ہے کہ آنکھیں دکھ جائیں۔ جیسے کسی بچے نے کریان سے کچھ بھی بنا دیا ہو۔ پلیز انڈین اور انگلش کِٹس سے کچھ رہنمائی لیں۔ میں پی سی بی مرچنڈائیز خریدنا چاہتا ہوں مگر اس قدر بدشکل۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6
اب ٹوئٹر ہے تو ظاہر ہے بات سے بات سے بات نکلتی ہے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ سولہ آنے سچ بات پیناڈول نامی ایک ٹوئٹر صارف نے کی کہ، ’اچھی کِٹس کی جگہ اچھی کارکردگی چاہیے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 7