آسٹریلیا کے کرکٹر ڈیوڈ وارنر: ہاں ہم اپنا دماغ کھو چکے ہیں

ڈیوڈ وارنر

،تصویر کا ذریعہInstagram/davidwarner31

عالمی کرکٹ میں مقبول رہنے والے چند کرکٹر ایسے ہیں جو کھیل کے میدان سے دور ہونے کے باوجود سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک کرکٹر ہیں آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔ اس موقع کا فائدہ وارنر ٹک ٹوک پر ویڈیوز بنا کر اٹھا رہے ہیں، وہ بھی انڈین فلموں کے گانوں پر ڈانس کر کے۔ کبھی وارنر باہوبلی کے روپ میں اینٹری کرتے ہیں تو کبھی وہ تھور کے کردار میں نظر آتے ہیں۔

ان کے ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور لاکھوں لائکس مل رہے ہیں۔ خاص بات یہ کہ ان ویڈیوز میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔

وارنر نے بالی وڈ کے گیت ’شیلا کی جوانی’ پر ڈانس کے ساتھ ٹک ٹاک پر آغاز کیا اور پھر جنوبی انڈیا کے کئی فلمی گانوں پر بھی ویڈیوز بنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وارنر نے اپنی اہلیہ کینڈس کے ساتھ مل کر ایک نئی ویڈیو کے ذریعے اداکار جونئر این ٹی آر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس ویڈیو میں دونوں نے ’پکا لوکل’ گانے پر ڈانس کیا۔

وارنر نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’ہیپی برتھڈے جونیئر این ٹی آر۔ ہم نے کوشش کی لیکن یہ ڈانس بہت تیز ہے۔’

بلے باز وارنر کا تعلق آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدر آباد سے بھی ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

حال ہی میں وارنر اپنی اہلیہ کے ساتھ پرابھو دیوا کے مشہور گانے ’مقابلہ’ پر ڈانس کرتے بھی نظر آئے۔ ویڈیو میں پیچھے کھڑی ان کی بیٹی بھی نظر آ رہی ہے۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 1

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے پوچھا ’کون بہتر ہے، میں، کینڈس یا شلپا شیٹی!’ اس سے قبل شلپا شیٹی نے بھی اس گانے پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

وارنر اپنی ایک نئی ویڈیو میں لائٹس سے سجے کپڑے پہنے نظر آئے۔ ان کی اہلیہ اور بیٹیاں بھی اسی طرح کے کپڑوں میں نظر آئیں۔

پورا خاندان ایک ساتھ گلوکار گرو رندھاوا کے گانے پر ڈانس کرنا شروع کرتا ہے تبھی لائٹس بند ہو جاتی ہیں اور کپڑوں پر لگی لائٹس چمکتی ہوئی نظر آنے لگتی ہیں۔

وارنر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’ہاں ہم اپنا دماغ کھو چکے ہیں، اندھیری رات میں تھوڑی روشنی کی ضرورت ہے۔’

چند روز قبل وارنر کے ہم وطن کھلاڑی نے ان کے ویڈیو پر کمینٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

گیندباز مچل جانسن نے لکھا تھا ’میں اب باضابطہ طور پر کہہ سکتا ہوں کہ آپ یقیناً دماغ کھو چکے ہیں۔‘

’حالانکہ مجھے پہلے سے شک رہا ہے کہ آپ کے پاس دماغ ہے بھی یا نہیں۔’

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 2

یہی نہیں، دنیا کے نمبر ایک گیندباز آسٹریلیا کے پیٹ کمِنس کو بھی وارنر کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں انھوں نے پوچھا تھا کہ ’کیا آپ کو یہ پسند آ رہا ہے؟ کیا واقعی؟’

وارنر کی اہلیہ کینڈس این فالزن ایک مشہور ماڈل ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زیادہ فالوئر ہیں۔

33 سالہ ڈیوڈ وارنر بین الاقوامی کرکٹ میں 14 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔

وارنر کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں 24 سینچریاں درج ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں انھوں نے 18 سینچریاں اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک سینچری بنائی ہے۔