ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ، ملتان کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ

تصویر

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 25ویں میچ میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس میچ کی منسوخی سے کوئٹہ کی اگلے راؤنڈ تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے کیونکہ کوئٹہ کے سات پوائنٹس ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ بھی تمام ٹیموں میں سب سے کم ہے۔ اس سب کے باوجود کوئٹہ کو نہ صرف اپنا اگلا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہے، بلکہ یہ بھی امید رکھنی ہے کہ دیگر ٹیمیں اپنے میچ ہاریں۔

YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

YouTube پوسٹ کا اختتام

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے جانے والے پانچ میچوں میں سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تین جبکہ ملتان سلطانز کو دو میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں ملتان سلطانز کے ہوم گراؤنڈ پر مدِ مقابل آئی تھیں جہاں ملتان نے کوئٹہ کے خلاف 30 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ملتان سلطانز کے رائلی روسو کی اپنی سابقہ ٹیم کے خلاف عمدہ سنچری نمایاں رہی تھی۔

اب تک اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک آٹھ میچ کھیلے ہیں جن اسے تین میں فتح اور پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پوائنٹس

،تصویر کا ذریعہPCB

دوسری جانب ملتان سلطانز کی پرفارمنس انتہائی اچھی رہی ہے اور اس نے اب سات میں سے پانچ میچوں میں فتح حاصل کی ہے، ایک ہارا ہے اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، جیسن روئے، شین واٹسن، احمد شہزاد، اعظم خان، ، بین کٹنگ، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد، زاہد محمود، عبدالناصر، کیمو پال، نسیم شاہ، ٹائمل ملز، خرم منظور، عریش علی خان۔

ملتان سلطانز کا سکواڈ: شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، معین علی، عمران طاہر، خوشدل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، شہیل تنویر، ذیشان اشرف، روی بوپار، جیمز ونس، عثمان قادر، روحیل نظیر، وین میڈسن، جنید خان، بلاول بھٹی، فیبین ایلن، علی شفیق۔