#BBL09: حارث رؤف کی میلبورن سٹارز کے لیے ہیٹ ٹرک، کیا وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے؟

حارث رؤف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحارث رؤف اب تک بگ بیش کے صرف چار میچ کھیل کر تیرہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں یوں وہ ڈینیئل سیمس کی پندرہ وکٹوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں
    • مصنف, عبدالرشید شکور
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بدھ کو بِگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں میلبورن سٹارز کی طرف سے سڈنی تھنڈرز کے خلاف لگاتار تین گیندوں پر وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

انھوں نے اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر وکٹ کیپر میتھیوگلکس کو سندیپ لمیچان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ تیسری گیند پر انھوں نے کیلم فرگوسن کو بولڈ کر دیا، جس کے بعد انھوں نے ڈینیئل سیمس کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

حارث رؤف اب تک بگ بیش کے صرف چار میچ کھیل کر تیرہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ یوں وہ ڈینیئل سیمس کی پندرہ وکٹوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کی ہیٹرک کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے اور فینز ان کی تعریفوں کے پل باندھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@MazherArshad

کرکٹ کے اعداد و شمار کے ماہر مظہر ارشد نے لکھا ’تیز، درست، اور پرجوش۔ نام ہے رؤف۔ حارث رؤف۔ آج میلبورن کے لیے ہیٹ ٹرک، آداب کے جشن کے ساتھ۔‘

کرکٹ تجزیہ کار ساج صادق نے لکھا ’حارث رؤف کی ایک اور عمدہ پرفارمنس، انھوں نے بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کے لیے 23 رنز پر ہیٹرک کر لی۔ آج ان کی ایک گیند کی رفتار 151.3 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

میلبورن سٹارز نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر انتہائی دلچسپ انداز میں حارث رؤف کی بولنگ کی منظر کشی کی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

ایک صارف عمر فاروق نے لکھا ’حارث رؤف نے ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز تو نہیں کیا لیکن ان کے ابھی سے بیرون ملک بہت سے فینز ہیں۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

حارث رؤف کا بگ بیش کھیلنا بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ انھیں جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین کے ان فٹ ہونے کے بعد میلبورن سٹارز نے ٹیم میں شامل کیا تھا۔

حارث رؤف نے دوسرے ہی میچ میں ہوبارٹ ہریکینز کی پانچ وکٹیں حاصل کر لیں۔ وہ اپنی اس کارکردگی کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ کے ایک انڈین سکیورٹی گارڈ کو وہ گیند تحفے میں دینے کی وجہ سے بھی شہ سرخیوں میں آ گئے تھے جس سے انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

حارث رؤف پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی ٹیم لاہور قلندر کی دریافت ہیں۔

انھوں نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اکتوبر 2018 میں لاہور قلندر کی طرف سے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف ابوظہبی میں کھیلا تھا جس کے بعد انھوں نے پاکستان سپر لیگ بھی کھیلی۔

لاہور قلندر نے ان کے کھیل کو مزید نکھارنے کے لیے انھیں آسٹریلیا بھی بھیجا جہاں انھوں نے کلب کرکٹ کھیلی۔

حارث رؤف اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

حارث رؤف کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹ حلقوں میں یہ سوال سامنے آیا ہے کہ کیا وہ اسی سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے؟

حارث رؤف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحارث رؤف نے اپنا پہلا ٹی20 اکتوبر 2018 میں لاہور قلندر کی طرف سے ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف ابوظہبی میں کھیلا تھا

مبصرین اور تجزیہ کاروں کا خیال یہ ہے کہ حارث رؤف جس طرح ٹی ٹوئنٹی میں اچھی بولنگ کر رہے ہیں وہ اپنی سلیکشن کا کیس مضبوط بنا رہے ہیں۔

بگ بیش کھیلنے کے سبب انھیں آسٹریلین کنڈیشنز کا اندازہ ہو چکا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کے کام آ سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف بگ بیش کھیلنے سے پہلے ہی ان کی نظروں میں آ چکے ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سیریز میں ان کی سلیکشن پر غور ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حارث رؤف ایک مضبوط فاسٹ بولر ہیں جنھیں نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ لمبی دورانیے کی کرکٹ کے لیے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

اسی مقصد کے تحت انھیں ناردرن کی طرف سے قائداعظم ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ ان کے پاس رفتار ہے اور ان کا یارکر بہت خطرناک ہے۔ وہ سٹمپس میں گیند کرتے ہیں اسی لیے ان کی زیادہ تر وکٹیں بولڈ اور ایل بی ڈبلیو ہوتی ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ بولرز کے کیمپ میں وقاریونس نے بھی انھیں اپنی بولنگ میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے دیے تھے۔

،ویڈیو کیپشن’پی ایس ایل میں تیز ترین گیند کرنا چاہتا ہوں‘