پاکستانی کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی وفات پا گئیں

،تصویر کا ذریعہPCB
پاکستانی کرکٹر آصف علی کی کینسر کے مرض میں مبتلا بیٹی امریکہ میں دورانِ علاج وفات پا گئی ہیں۔
دو سالہ نور فاطمہ کا کینسر چوتھی سٹیج پر تھا اور انھیں گزشتہ ماہ علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔
نور فاطمہ کے کینسر کے بارے میں خبریں رواں برس پاکستان سپر لیگ کے دوران سامنے آئی تھیں جب پی ایس ایل میں آصف کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بارے میں بات کی تھی۔
بعد ازاں خود آصف علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کو کینسر کا موذی مرض لاحق ہے اور وہ چوتھی سٹیج پر ہے۔
انھوں نے ہی کہا تھا کہ نور فاطمہ کو علاج کے لیے امریکہ لے جایا جا رہا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
آصف علی اس وقت پاکستانی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ واپس پاکستان جا رہے ہیں۔
آصف علی کی بیٹی کی وفات پر کرکٹرز کے علاوہ پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ آصف علی کی بیٹی کی کینسر سے ہلاکت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ خدا انھیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پی ایس ایل میں آصف علی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام میں ان کی بیٹی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'آصف علی حوصلے اور عزم کی بہترین مثال ہیں۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
پاکستانی کرکٹ ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں آصف علی کے ساتھ کھیلنے والے سپنر شاداب خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نور فاطمہ کی مغفرت اور ان کے اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی میں آصف علی سے زیادہ صابر انسان نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'آصف بھائی اس مشکل وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔'
سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ والدین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انھوں نے آصف علی اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کسی پیارے کو کینسر کے ہاتھوں کھو دینے کا درد اور دکھ سمجھتا ہوں۔ خدا آصف اور ان کے خاندان کو اس مشکل وقت میں ہمت عطا کرے اور کینسر سے لڑنے والی ایک اور بہادر کی مغفرت کرے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4