فخر زمان، ثنا میر اور حسن علی کے لیے ایوارڈز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں ’ٹائٹنز چیریٹی گالا 2018‘ کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو ایوارڈز دیے گئے۔

اس تقریب میں خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو ڈبل سنچری کرنے پر بہترین پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور حسن علی کو ایک روزہ کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنفخر زمان لا بیٹ سات لاکھ میں نیلام ہوا۔
سرفراز

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو امتیاز احمد سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
ثنا میر

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی کی توجہ کسی اور جانب ہے لیکن ایک روزہ میچوں کی سال میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ثنا میر کو دیا گیا۔
حسن علی

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی کی توجہ کسی اور جانب ہونے کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ اس سے قبل ایک روزہ کرکٹ میں سال کے بہترین مرد کھلاڑی کا ایوارڈ حسن علی کو دے چکے تھے۔
جویریہ

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنبہترین ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں خواتین کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جویریہ خان کو دیا گیا۔ ان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین بلے باز کا بھی ایوارڈ ملا۔
بابر اعظم

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنٹی ٹوئنٹی میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر اعظم کو دیا گیا۔
بیگ

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر حسن علی ابھرتی ہوئی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ڈائنا بیگ کو دے رہے ہیں۔ ڈائنا کو ڈومیسلاک کرکٹ میں بہترین بولر کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔
فہیم اشرف

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنسال کا ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی مردوں کی کیٹیگری میں یہ ایوارڈ فہیم اشرف کو ملا۔
سدرہ

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ سدرہ نواز کو ملا
کامران

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ کامران اکمل کو ملا۔ ان کا ایوارڈ امام الحق وصول کر رہے ہیں۔

۔