آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
فخر زمان، ثنا میر اور حسن علی کے لیے ایوارڈز
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں ’ٹائٹنز چیریٹی گالا 2018‘ کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو ایوارڈز دیے گئے۔
اس تقریب میں خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو ڈبل سنچری کرنے پر بہترین پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور حسن علی کو ایک روزہ کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
۔