کراچی میں کھیلنے پر خوش ہوں: ڈیرن سیمی

،تصویر کا ذریعہPSL
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا انعقاد بڑی اہمیت رکھتا ہے لہٰذا شائقین کو چاہیے کہ وہ سٹیڈیم میں آ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ کراچی آئے ہیں کیونکہ اس شہر نے کئی برس ہوچکے کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کی ہے۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز پر یہ بات کہی تھی کہ وہ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے کھیل رہے ہیں حالانکہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ آسان کام نہیں لیکن ہماری ٹیم کے لیے یہ سفر بہت اچھا رہا اور اب صرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہماری راہ میں ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت سے بہت زیادہ پرجوش ہوگئی تھی جب یہ بات کہی گئی کہ زلمی پلے آف میں کوالیفائی نہیں کرسکتی۔ لاہور کے دونوں میچز بہت اچھے رہے خاص کر پہلا میچ جو دل کی دھڑکن کے لیے کسی طور اچھا نہ تھا۔
ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔






