ویمن ورلڈ کپ: پہلی جیت کا منتظر پاکستان آج آسٹریلیا کے مدمقابل

،تصویر کا ذریعہReuters
- مصنف, ارم عباسی
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لیسٹر
انگلینڈ میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتها میچ بدھ کو وفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف لیسٹر میں کهیل رہا ہے۔
اس سے پہلے تین میچز میں پاکستان کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور انڈیا کے خلاف شکست کا سامنا رہا جبکہ آسڑیلیا اپنے تینوں میچز میں فاتح رہا۔
اس سلسلے میں پاکستان کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ ’ٹیم نے پہلے میچ میں اچهی کارگردگی دکهائی جبکہ انڈیا کے خلاف ہماری بولنگ بہت عمدە رہی۔ ظاہر ہے ہم تهوڑا مایوس ہیں کیونکہ میچز کے نتائج ہماری توقع کے برعکس تهے لیکن ہمیں گیم میں واپس آنا ہے۔ اور ہم مقابلہ کرنے کے اسی عزم کے ساتھ میدان میں اترتے گے جو ہم نے انڈیا کے خلاف دکهایا۔‘
ان کا مزید کہنا تها کہ ’آسٹرلیا کی ٹیم جارحانە کرکٹ کهیلتی ہے اور ہماری کوشش یہی ہوگی کہ ہم زیادە سے زیادە وکٹیں جلد از جلد حاصل کریں۔ آسڑیلیا کی بولنگ اور فیلڈنگ عمدە ہے اور جب بیٹنگ کی باری آتی ہے تو ان کے بیٹرز جارحانە طریقے سے کهیلتے ہیں تو ہماری کوشش یہی ہے کہ زیادە سے زیادە وکٹیں لی جائیں تاکہ انھیں دباؤ میں رکها جائے۔'

،تصویر کا ذریعہReuters
اس سلسلے میں آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشلی گارڈنر نے کہا کہ ’پاکستانی ٹیم اتنا ہی لڑنے کا جدبہ رکهتی ہیں جتنا انگلینڈ یا نیوزی لینڈ۔ انھوں نے انڈیا کے خلاف بہت اچهی بولنگ کی اس لیے ہم اسے ایک آسان ٹیم نہیں سمجھ رہے۔‘
آسٹرلیا کی بہترین آل راؤنڈ الیسے پیری کہتی ہیں کہ ’ہر میچ اہم ہے۔ جس طرح جو اگلا میچ آتا ہے ہم اسی طرح اسے کهیل رہے ہیں اور اس پر فوکس کر رہے ہیں۔‘
26 سالہ فاسٹ بولر الیسے پیری سینٹرل ڈیفینڈر کے طور پرآسٹریلوی نیشل فٹ بال ٹیم کے لیے بهی کهیل چکی ہیں۔ انھیں گذشتہ برس وزڈن لیڈنگ وومن کرکٹر ان دی ورلڈ کے اعزاز سے بهی نوازا گیا۔
آسڑیلیا نے اپنے گذشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی جس میں الیسے پیری 71 رنز بنا کر سرفہرست رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی ٹیم کے خلاف کهیلنا ہمارے لیے ایک بڑا چلینج ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے فارمیٹ اور جس طرح سے یہ کهیلا جا رہا ہے ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے لیے کوئی بهی میچ آسان نہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے مزید کہا کہ ’بیشتر میچز میں غیر متوقع طور پر بعض ٹیموں نے دوسری ٹیم کی بازی الٹائی ہے اس لیے ہمارے لیے ہر میچ ایک چیلنج ہے۔ یە ہمارے لیے اچها ہے کہ ہم اب تک کے تینوں میچز جیتے ہیں لیکن ہر گیم مختلف ہے اور ہمیں اچهی کرکٹ ہر میچ میں کهیلنی ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہReuters
کرکٹ کی دنیا میں چھ مرتبە چیمپیئن بننے والی آسٹریلیا کی ٹیم اور انڈیا کی ٹیم کے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادە پوائںٹس ہیں یعنی دونوں نے اب تک چھ چھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجە سے انڈین ٹیم اس وقت پہلے نمبر پر ہے جبکە آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جبکە پاکستان کو ٹورنامنٹ کی پہلی جیت کا انتظار ہے۔
انڈیا کے خلاف اپنے آخری میچ میں پاکستان نے عمدە بولنگ کی۔ نشرہ سندھو 26 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہیں مگر پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لڑکهڑا گی جس کی وجە سے وە ایک 170 کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
کپتان ثنا میر نے 29جبکہ ناہیدە بی بی نے 23 رنز بنائے جبکہ پوری ٹیم 74 رننز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
اس سلسلے میں ثنا میر کہتی ہیں کہ ’پریشر میں آکر ہماری بیٹرز بہتر کارگردگی نہیں دکها سکیں لیکن ہمارے کوچ نے بیٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا انتظام کیا ہے تاکہ آسٹرلیا کے خلاف ہم بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ سب میں نمایاں کارگردگی دیکها سکیں۔‘











