آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ویمن ورلڈ کپ: دلچسپ میچ کے بعد پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست
انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز سکور کیے اور جواب میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
ایک موقعے پر پاکستان کا پلڑا بھاری تھا جب پاکستان نے جلدی وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم جنوبی افریقہ نے 49 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی ثنا میر نے دلوائی انھوں نے لی کو آؤٹ کیا۔ ایل لی نے 60 رنز بنائے۔
پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب اوپنر ولوارٹ 52 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔
بسمہ معروف نے چیٹی کو 11 رن پر آؤٹ کیا۔
پاکستان کو چیٹی کی وکٹ کے بعد جلد ہی چوتھی وکٹ اس وقت ملی جب ایم کاپ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان کو پانچویں وکٹ سعدیہ یوسف نے دلوائی جب انھوں نے سی ایل ٹرائن کو تین رنز پر بولڈ کیا۔
162 کے مجموعی سکور پر نیکرک چار رنز سکور کر کے رن آؤٹ ہو گئیں۔
ڈو پریز جو جم کر بیٹنگ کر رہی تھیں وہ 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں۔
اس سے قبل لیسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ دعوت دی۔
پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 10 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ گری۔ عائشہ ظفر نو رنز سکور کر کے بولڈ ہوئیں۔ انھوں نے سات گیندوں میں دو چوکے مارے۔
جویریا خان اور بسمہ معروف بھی جم کر کھیل نہ سکیں اور ناہیدہ خان کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کرنے میں ناکام رہیں۔
ناہیدہ اور نین غابدی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنائے۔ نین 22 رنز بنا کر 124 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے جم کر کھیلنے والی ناہیدہ خان 79 رنز بنا سکیں۔ انھوں نے 101 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بنائے۔
اسمعاویہ اقبال نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں میں 27 رنز سکور کیے۔