آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس ٹیم میں شامل
آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کے تیز رفتار بولروہاب ریاض برمنگھم میں انڈیا کے خلاف میچ میں ایڑھی زخمی ہونے کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کے باقی میچوں میں نہیں کھیل سکیں گے۔
پاکستان کے کرکٹ بورڈ کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ چوٹ کی نوعیت ایسی ہے کہ وہاب ریاض باقی میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
بائیں بازو سے بولنگ کروانے والے25 برس کے رومان رئیس پاکستان کی جانب سے دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔
تاہم 42 فرسٹ کلاس میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 123 ہے۔
رومان رئیس کو چیمیئنز ٹرافی 2017 میں آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے اور
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے پہلے پی سی بی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ وہاب ریاض کے پیر کو کیے جانے والے سکین سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی ایڑھی کے لگمنٹ متاثر ہوئے ہیں۔
بورڈ نے کہا ہے کہ اس چوٹ کے مندمل ہونے میں کم از کم دو ہفتے لگیں گے جس کی وجہ سے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ باقی ماندہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو وہاب ریاض کے متبادل کھلاڑی کے بارے میں درخواست کر دی ہے۔
وہاب ریاض انڈیا کے خلاف میچ میں سب سے مہنگے ثابت ہوئے تھے اور انھیں آٹھ اعشاریہ ایک اوور میں 87 رن پڑے تھے جن میں 11 چوکے بھی شامل تھے۔
انڈیا کے میچ سے قبل بھی وہاب ریاض کی فٹنس کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے تھے۔ وہ تربیت کے دوران گھٹنے کے گرد پٹیاں لپیٹے نظر آئے۔
انڈیا کے میچ میں پاکستان کے دوسرے مرکزی بولر محمد عامر کا بھی پٹھہ چڑھ گیا تھا لیکن وہ بعد میں بیٹنگ کرنے آئے۔ لیکن وہاب ریاض بیٹنگ بھی نہیں کر سکے تھے۔
چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلا گا۔