عمر اکمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

،تصویر کا ذریعہAFP
برطانیہ میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والی ایک روزہ کرکٹ کے مقابلوں آئی سی سی چپیمیئنز ٹرافی میں شامل پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں مڈل آڈر بلے باز عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر ملک واپس بھیج جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمن شہریار خان کے حوالے سے ای این پی سی کرک انفو ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ عمر اکمل کے دو فٹنس ٹیسٹ کرائے گئے اور دو ان دونوں میں اپنے آپ کو جسمانی طور فٹ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
یہ فٹسن ٹسیٹ لندن میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران کیے گئے۔
شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ پالیسی ہے کہ وہ ان فٹ کھلاڑیوں کو بیرونی دوروں پر ٹیم کے ساتھ نہیں لے جائیں گے لہذا عمر اکمل کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مئی کی پچیس تاریخ تک کھلاڑیوں میں ردو بدل کرنے کا وقت ہے اس لیے عمر اکمل کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو لندن روانہ کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس اہم ٹورنامنٹ جس میں پاکستان کی ٹیم ماضی میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، عمر اکمل کی جگہ عمر امین یا حارث سہیل کے ناموں پر غور ہو رہا ہے۔
عمر امین اور حارث سہیل ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ایک عرصے سے باہر ہیں۔ عمر امین نے سنہ دو ہزار چودہ میں آخری میچ کھیلا تھا جبکہ حارث سہیل نے سنہ دو ہزار پندرہ میں لاہور میں زمبابوے کی ٹیم کے خلاف پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
عمر اکمل ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ایک روزہ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں ان کا نام ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
عمر اکمل اس سال مارچ میں لاہور میں لگائے کیمپ میں شامل اکتیس کھلاڑیوں میں سے واحد کھلاڑی تھے جو فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترے تھے۔ بعد ازاں راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان کپ میں انھوں نے اپنی فٹنس ثابت کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سال کے اوائل میں ہونے والے سالانہ معائنے میں اکمل کا وزن اکانوے کلو گرام اور بدن میں چربی کا تناسب ایک سو پندرہ اعشاریہ چھ فیصد تھا۔ بدن میں چربی کا تناسب سو سے زیادہ ہونا کھلاڑیوں کے اعتبار سے زیادہ تصور کیا جاتا ہے۔









