چیمپینز ٹرافی جیتنے پر 22 لاکھ ڈالر انعام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آٹھویں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر ملیں گے جبکہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم 11 لاکھ ڈالر کی حقدار ہو گی۔
جون کی یکم سے 18 تاریخ تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں کُل 45 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی یہ رقم 2013 میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ سے 5 لاکھ زیادہ ہے۔
سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو بھی چار لاکھ پچاس ہزار ڈالر انعام کے طور پر ملیں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آئی سی سی کی جانب 2017 چیمپینز ٹرافی میں اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بھی نوے ہزار ڈالر جبکہ آخری نمبر پر آنے والی ٹیم کو بھی ساٹھ ہزار ڈالر ملیں گے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ یکم جون کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا میچ انڈیا سے چار جون کو برمنگھم کے میدان ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 18 جون کو لندن کے میدان اوول میں کھیلا جائے گا۔



