آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’ہم فیفا کی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘
فٹبال کے عالمی ادارے فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے ادارے کی گورننگ باڈی کی جانب سے بدعنوانی کی تفتیش کرنے والے دو افسران کی برطرفی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
بحرین میں فیفا کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انفینٹینو کا کہنا تھا 'ان کی ٹیم فیفا کی ساکھ کی تعمیرِ نو کر رہی ہے۔‘
انھوں نے ایسے خود ساختہ ماہرین پر جنھیں فیفا کی اصلاح کے لیے لاکھوں روپے دیے گئے تنقید کرتے ہوئے انھیں محض ربڑ سٹیمپ، بیمار اور کرپٹ قرار دیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان کا کہنا تھا 'ہم فیفا کی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اس وقت فیفا کا انتظام سنبھالا جب اس کی ساکھ بہت خراب ہو چکی تھی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ فیفا کے بارے میں بہت سی جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں اور کچھ ممالک میں فیفا کو تنقید کا نشانہ بنانا قومی کھیل بن چکا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انفینٹینو نے کہا 'فیفا اب بدل چکی ہے، یہ ایک نئی فیفا ہے، ہمارے پاس نئے لوگ ہیں اور ہم الفاظ کی بجائے حقائق پر کام کرتے ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ فیفا میں کسی بھی قسم کی بد عنوانی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔