آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیٹ کمنز کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں شامل کر لیا
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں رواں برس یکم جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو اپنے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
23 سالہ پیٹ کمنز کو فاسٹ بولرز مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور جیمز پیٹنسن کے ساتھ آسٹریلوی سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے میں شامل ہے جہاں اس کے ہمراہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا اس حوالے سے کہنا ہے 'ہمارے مخالفین کو ہمارے سکواڈ سے خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک سنجیدہ اور برق رفتار بولروں کا بیڑا ہے۔'
ان کا مذید کہنا تھا 'پیٹ کمنز آسٹریلوی اٹیک میں تیزی، غصہ، کنٹرول اور اس کے درمیان کچھ بھی لا سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک نسل کے بعد کے سب سے بڑا بولر ہیں۔'
بریٹ لی نے کہا کہ ہیزل وڈ لگاتار گڈ لینتھ پر بولنگ کر سکتے ہیں جب کہ مچل سٹارک شارٹ گڈ لینتھ کے ساتھ یارکر کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پیٹ کمنز 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے قابل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آسٹریلیا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، ایرون فنچ، جان ہیسٹنگز، ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، موئزس اینریکے، کرس لیون، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا