آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل فائنل: ’لاہور میں کرکٹرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی‘
پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور میں کرکٹرز کو ’فول پروف‘ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں نو فروری سے شروع ہو رہا ہے اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے اس کا فائنل سات مارچ کو لاہور میں کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نجم سیٹھی نے دبئی میں پی ایس ایل کے آغاز سے قبل غیرملکی کھلاڑیوں کو بریفنگ دی ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2009 میں لاہور میں ہی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا تھا جس کے بعد سے بڑی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا ہے۔
گذشتہ سال کی برعکس اس سال پاکستان سپر لیگ کی تین ٹیموں کے کپتان غیر ملکی کھلاڑی ہیں جن میں برینڈم میک کلم (لاہور قلندرز)، کمار سنگاکارا (کراچی کنگز) اور ڈیرن سیمی (پشاور زلمی) شامل ہیں۔
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نجم سیٹھی نے غیرملکی کھلاڑیوں کے لاہور کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کے لیے انھیں حکومت کے سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہر کو محفوظ بنانے پر خاص توجہ دی ہے اور ’ہم یقینی طور پر پی ایس ایل فائنل کے لیے آنے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کنسلٹنٹس پی ایس ایل کے دوران دبئی جائیں گے تاکہ لاہور میں سکیورٹی سے متعلق ’کھلاڑیوں کے شکوک و شبہات اور ڈر کو دور کر سکیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی