آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل میں رچرڈ النگورتھ ایمپائرنگ کے فرائض نبھائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل انگلش ایمپائر رچرڈ النگورتھ پاکستان سپر لیگ میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
سابق انگلش سپنر النگورتھ سنہ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
رچرڈ النگورتھ اب تک 25 ٹیسٹ میچوں، 49 ایک روزہ میچوں اور 16 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
حال ہی میں سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ بھی انھوں نے ائمپائرنگ کی تھی۔
رچرڈ النگورتھ کے علاوہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی ایمپائر علیم ڈار بھی پی ایس ایل بھی ایمپائرنگ کریں گے۔
پی ایس ایل کے لیے سری لنکا کے انٹرنیشنل ایمپائر رنمور مرٹنیز بھی پی ایس ایل 2017 کے ایمپائرز پینل میں شامل ہیں جو نو فروری کو سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں بھی ایمپائرنگ کریں گے جو اسلامآباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
رنمور مرٹنیز اب تک آٹھ ٹیسٹ میچوں، 39 ایک روزہ میچوں اور 19 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں ایمپائرنگ کے فرائض نبھا چکے ہیں۔
گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل میں میچ ریفری کے لیے آئی سی سی میچ ریفری روشن مہاناما کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے دیگر ایمپائروں میں احسن رضا، شوزب رضا، احمد شہاب، راشد ریاض اور آصف یعقوب شامل ہیں جبکہ محمد انیس بھی میچ ریفری کے طور پر شامل ہیں۔