پرتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

،تصویر کا ذریعہReuters
پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لیے ہیں۔
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کوئنٹن ڈی کاک اور فلینڈر کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 16 اور 23 رنز بنائے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا پر 388 رنز کی سبقت حاصل پے اور دوسری اننگز میں اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور جے پی ڈومینی نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹر سڈل نے دو اور ہیزل وڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 97 جب کہ شان مارش نے سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے بولر ورنن فیلینڈر نے چار، کیشو مہاراج نے تین، ربادا نے دو اور سٹین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جمعرات کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 242 رنز ہی بنا سکی تھی۔







