کولکتہ ٹیسٹ میں انڈیا پہلی اننگز میں 316 رنز پر آؤٹ

انڈیا، نیوزی لینڈ، کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتین میچوں پر مشمتل سیریز میں اس وقت انڈیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے

کولکتہ میں کھیلے جانے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انڈیا کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

انڈیا کی جانب سے ساہا اور جڈیجہ نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 33 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے چیتیشور پجارا نے17 چوکوں کی مدد سے 87 اور اجنکیا ریہانے نے 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔

دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 141 رنز کی شراکت قائم کی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے میٹ ہینری نے تین، نیل ویگنر، جیتن پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو اور مچل سینٹنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین میچوں پر مشمتل سیریز میں اس وقت انڈیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے197 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔