BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 May, 2008, 07:49 GMT 12:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قانونی جنگ سے نیٹ حقوق کو خطرہ
یو ٹیوب
ویب سرچ گوگل تفریحی ویڈیو والی ویب سائٹ یو ٹیوب کی مالک ہے
سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے خلاف ایک بلین ڈالر کے ہرجانے کے دعوے سےانٹرنیٹ کی آزادی خطرے میں پڑگئی ہے۔

گوگل کا یہ دعویٰ امریکی ٹیلی ویژن وائیکوم کے اس مقدمے کے بعد آیا ہے جس میں اس نےگوگل کے ویڈیو شیئرنگ سروس پر ایسے مواد کوروکنے میں ناکامی ظاہر کی ہے جس کے اشاعتی حقوق یا کاپی رائٹس محفوظ ہیں۔

وائیکوم کا کہنا ہے کہ اس نے یو ٹیوب پر ایسے غیر قانونی ڈیڑھ لاکھ کلپس کی نشاندہی کی ہے۔

گوگل سرچ کے وکلاء کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب 1998 کے ڈیجیٹل میلینیم کاپی رائٹ ایکٹ کی پوری پاسداری کرتا ہے اور اس سے متعلق قانونی کے خلاف ورزی کے تمام دعوؤں کی صحیح طور پر پیروی کرتا ہے۔

گوگل کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائیکوم کے اس اقدام سے لاکھوں لوگ ویب پر معلومات کے تبادلے کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔

مین ہٹن کی عدالت میں داخل کیے گیے کاغذات میں گوگل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اور یو ٹیوب اپنی قانونی ذمہ داریوں سے کہیں زیادہ کسی بھی مواد کے مالک کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔

جبکہ وائیکوم اس دعویٰ سے اتفاق نہیں کرتا اور اس کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب نے قانون کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے بہت کم اور بعض کیسز میں نہ ہونے کے برابر اقدامات کیے ہیں۔

اسی بارے میں
گوگل نے یوٹیوب خرید لیا
10 October, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد