BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 January, 2008, 14:43 GMT 19:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فاسٹ فوڈ: امریکہ، برطانیہ آگے
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لوگ اپنے وزن کا زیادہ خیال رکھتے ہیں
اگر آپکو فاسٹ فوڈ کا شوق ہے اور آپ ایشیامیں رہتے ہیں تو شاید یہ سن کر خوش ہوں گے کہ ایشیا کے بعض ممالک کے علاوہ باقی دنیا میں موٹاپا بڑھ رہا ہے۔

فاسٹ فوڈ سب سے زیادہ مقبول برطانیہ میں ہے اور امریکہ زیادہ پیچھے نہیں۔ نو ہزار افراد کے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ممالک میں موٹاپےاور صحت مند غذاء کے بارے میں لوگوں کی رائے میں بہت فرق ہے۔

فرانس میں لوگ اپنے وزن پر گہری نگاہ رکھتے ہیں لیکن سنگاپور میں لوگ اس کی زیادہ پرواہ نہیں کرتے۔

اس سروے اور بی بی سی کی اپنی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ فاسٹ فوڈ کی وجہ سے موٹاپا بڑھ رہا ہے اور صرف چند ایشیائی ممالک ہی اس کے اثر سے محفوظ ہیں۔ یہ سروے تیرہ ممالک میں کرایا گیا تھا۔

زیادہ تر لوگووں کا خیال ہے کہ موٹاپے میں اضافے کی وجہ فاسٹ فوڈ ہے جس کی دستیابی بہت آسان ہوگئی ہے۔ برطانیہ اور امریکہ میں لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ فاسٹ فوڈ دیکھ کر خود کو روک نہیں پاتے اور دونوں ملکوں میں تقریباً پینتالیس فیصد لوگوں کے کہنا تھا کہ فاسٹ فوڈ چھوڑنا ان کے لیے ممکن نہیں۔

موٹاپےکا مسئلہ بے قابو ہو رہا ہے

لیکن صورتحال سب جگہ یکسان نہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کم چکنائی والا کھانا سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اور ساتھ ہی خطے میں وزن کم کرنے کے کورسز، جمنیزیم کی رکنیت یا گھر کے لیے ورزش کا سامان خریدنے میں بھی بہت دلچسپی ہے۔

سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے وزن کے بارے میں فکر مند ہیں، لیکن پیٹزا یا ہیمبرگر دیکھ کر ان سے رکا نہیں جاتا، تو وہ دل بہلانے کے لیے ڈائٹ کوک کے ساتھ فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں۔

موٹاپے پر ایک حالیہ سروے سے پتا چلا تھا کہ سن دو ہزار چھ میں تریسٹھ ملکوں میں مردوں کی نصف سے لیکر تین چوتھائی آبادی تک موٹاپے کا شکار تھی۔

ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے موٹاپے کی بنیادی وجہ لوگوں کا طرز زندگی ہے جس میں ورزش پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور موٹاپے کی وجہ سےہونے والی بیماریوں سے دنیا کے کئی ملکوں میں حفظان صحت کے نظام پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔

موٹاپا ناپنے کا عالمی پیمانہ باڈی ماس انڈیکس کہلاتا ہے جس میں انسان کے قد اور اس کے وزن کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اگر یہ انڈیکس پچیس سے زیادہ ہو تو انسان موٹا شمار کیا جاتا ہے اور اگر انڈیکس تیس سے زیادہ ہو تو اسے ’اوبیس‘ یا بہت موٹا تصور کیا جاتا ہے۔

کہکشاں سے ٹکراؤ
بلیک ہول ذرّوں کا کہکشاں سے ٹکراؤ
’سمندری کھیرا‘ملیریا سے بچاؤ
’سمندری کھِیرے‘ سے ملیریا کا مقابلہ ممکن
زیادہ پانی مضر صحت
روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا صحت کے مفید نہیں
آئی سنیک سرجریسرجری میں انقلاب
آئی سنیک کی طرز پر نیا آلہ بنایا جا رہا ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد